دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کی اہم کوشش کے تحت بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے، FTA مذاکرات کا پہلا دور کل نئی دلّی میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ کامرس اور صنعتوں کی وزارت نے کہا ہے کہ پہلے دور کے مذاکرات کے بعد دونوں ساجھے داروں کے درمیان ورچوئل طریقے سے بات چیت ہوئی، جس سے بالمشافہ میٹنگ کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ آزادنہ تجارتی معاہدے کے سبھی شعبوں میں تعمیری بات چیت ہوئی، جن میں اشیاء اور خدمات، تجارت میں آسانی اور باہمی فائدے کے شعبوں میں اقتصادی تعاون شامل ہیں۔ یہ مصروفیت، دونوں ساجھے داروں کے درمیان باہمی فائدے مند، متوازن اور واجبی تجارتی سمجھوتے کی تشکیل میں اسٹریٹجک اہمیت کی عکاسی کرتی ہے۔ ×
Site Admin | May 10, 2025 9:50 AM | India New Zealand FTA
بھارت اور نیوزی لینڈ نے نئی دلی میں آزادانہ تجارت کے سمجھوتے کے لیے پہلے دور کے مذاکرات کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیے ہیں۔
