بھارت اور منگولیا کے درمیان 17ویں مشترکہ فوجی مشق Nomadic-Elephant-2025 اولان باتر میں اسپیشل فورسز ٹریننگ سینٹر میں منعقد کی جارہی ہے۔ اِس فوجی مشق کے دوران اقوامِ متحدہ ہدایات کے تحت قصباتی اور پہاڑی علاقوں میں غیر روایتی کارروائیاں منعقد کرنے پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ یہ مشترکہ فوجی مشق گذشتہ مہینے کی 31 تاریخ کو شروع ہوئی تھی، جو 13 جون کو ختم ہوجائے گی۔
وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اِس فوجی مشق کا مقصد دونوں افواج کی کارروائی جاتی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مشق میں حصہ لینے والے فوجی دستے دہشت گردی مخالف کارروائیوں سے متعلق اپنے بہترین طور طریقوں سے ایک دوسرے کو واقف کرا رہے ہیں۔ x