ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

بھارت اور بلجیم نے سبھی کنڈکٹرز، صاف ستھری توانائی، دفاعی سازوسامان کی تیاری اور فارما میں دو طرفہ تجارت کو بڑھانے، صنعتی اشتراک کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے امکانات پر تبادلہئ خیال کیا۔

بھارت اور بلجیم نے سبھی کنڈکٹرز، صاف ستھری توانائی، دفاعی سازوسامان کی تیاری اور فارما میں دو طرفہ تجارت کو بڑھانے، صنعتی اشتراک کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے امکانات پر تبادلہئ خیال کیا۔ دونوں ملکوں نے   ای یو۔بھارت آزاد تجارتی معاہدے پر ہونے والی بات چیت کا بھی جائزہ لیا اور دونوں نے بازار تک رسائی کو بڑھانے میں حائل ٹیرف اور غیر ٹیرف رکاوٹوں کو دور کرنی کی ضرورت کو تسلیم کیا۔

یہ بات چیت جمعہ کو برسلز میں تجارت و صنعت کے وزیر پیوش گوئل کی بلجیم کے دفاع اور غیر ملکی تجارت کے وزیر Theo Francken اور Flanders خطے کے وزیر اور صدر Matthias Dipendaele کے ساتھ ملاقات کے دوران ہوئی۔

بلجیم، یوروپی یونین میں بھارت کا پانچواں سب سے بڑا شراکت دار ہے۔ دونوں کے درمیان دو طرفہ تجارت 2023-24 میں 15 اعشاریہ صفر سات ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

بلجیم سے بھارت میں ہونے والی غیر ملکی راست   سرمایہ کاری اپریل 2000 سے ستمبر کے دوران تین اعشاریہ  نو چار ارب ڈالر رہی جس میں صرف پچھلے سال ہی 39 فیصد کی نمو درج کی گئی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں