بھارت نے، دہشت گردی کے خلاف اُس کی لڑائی میں برطانیہ کی سرکار کی جانب سے یگانگت اور حمایت کے اظہار کی ستائش کی ہے۔ خارجہ سکریٹری وِکرم مسری نے کل امور خارجہ، دولتِ مشترکہ اور ترقیاتی دفتر میں مستقل انڈر سکریٹری Oliver Robbins کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران بھارت کی ستائش سے آگاہ کیا۔ نئی دلّی میں دفترِ خارجہ کے 17 ویں بھارت-برطانیہ صلاح مشورے نیز برآمدات اور ٹیکنالوجی میں اشتراک سے متعلق پہلے کلیدی مذاکرات کے دوران تبادلہئ خیال کیا گیا۔
وزارتِ خارجہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے بھارت اور برطانیہ جامع کلیدی ساجھے دار ہیں۔
اس میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور برطانیہ کے دفترِ خارجہ کے صلاح مشورے سے دوطرفہ تعلقات کے تمام تر پہلوؤں کا جائزہ لینے اور تبادلہئ خیال کا موقع ملا ہے۔ طرفین نے بھارت اور برطانیہ کے درمیان آزادانہ تجارت کے سمجھوتے اور دوگنا عطیے کا کنونشن طے پانے کا خیر مقدم کیا۔
بھارت کے خارجہ سکریٹری اور برطانیہ کے مستقل انڈر سکریٹری نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مستحکم بنانے کے طور طریقوں پر تبادلہئ خیال کیا۔ اِن میں تجارت، سرمایہ کاری، مالی شعبہ، دفاع، سکیورٹی، دہشت گردی سے نمٹنے اور ٹیکنالوجی کا شعبہ شامل ہیں۔×