وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج کہا ہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے دو طرفہ تعاون میں بے انتہا استحکام اور وسعت پیدا ہوئی ہے۔ نئی دلّی میں بھارت – آسٹریلیا جامع کلیدی شراکت داری کے پانچ برس مکمل ہونے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ آسٹریلیا، بھارت کا سب سے قریبی سیاسی دوست اور سکیورٹی سے متعلق ایک مضبوط شراکت دار ہے۔
Site Admin | June 4, 2025 10:08 PM
بھارت اور آسٹریلیا کے دو طرفہ تعاون میں بے انتہا استحکام اور وسعت پیدا ہوئی ہے: ڈاکٹر ایس جے شنکر
