بھارت، اپنا پہلا Polar Research Vessel، پی آر وی بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔ بھارت کی گارڈن ریچ شپ بلڈرس اینڈ انجینئرس لمٹیڈ اور ناروے کی Kongsberg Oslo نے آج اِس سلسلے میں مفاہمت کے ایک اقرار نامے پر دستخط کیے۔ مفاہمت کے اقرار نامے پر ناروے کے شہر Oslo میں بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔ اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب سونووال نے کہا کہ مفاہمت کا یہ اقرار نامہ، امید اور ترقی کا ایک روشن مینار ہے، جس سے سائنسی اور پائیدار ترقی کے تئیں بھارت کے مضبوط عہد کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت محض ایک جہاز نہیں بلکہ جدت طرازی، تلاش اور بین الاقوامی اشتراک کی ایک وراثت تیار کر رہا ہے، جس سے آنے والی نسلوں کو حوصلہ ملے گا۔ وزیر موصوف نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ یہ جہاز، جدید سائنسی آلات سے لیس ہوگا، جس سے محققین، سمندر کی گہرائی کا پتہ لگاسکیں گے، بحری ایکو نظام کا مطالعہ کرسکیں گے اور کرئہ ارض کے ماضی، حال اور مستقبل کے نئے دریجے کھولیں گے۔
Site Admin | June 3, 2025 9:58 PM
بھارت اندرونِ ملک تیار کردہ پولر تحقیق سے متعلق پہلا جہاز تیار کرے گا۔ ناروے کی کمپنی کے ساتھ اِس سلسلے میں مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ہیں
