جرمنی کے Suhl میں جاری ISSF جونیئر عالمی کپ 2025 میں بھارتی نشانے بازوں نے پیر کے روز بھی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھا۔ اِس کے تحت بھارتی نشانے باز Tejaswani نے 25 میٹر پسٹل زمرے میں سونے کا تمغہ جیتا۔ Tejaswani ، 8 خواتین کھلاڑیوں کے فائنل میں پانچ نشانے لگانے کے بعد 31 ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔ فی الحال بھارت 11 تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اِن میں سونے کے تین، چاندی کے چار اور کانسے کے چار تمغے شامل ہیں۔ ISSF جونیئر عالمی کپ ، جونیئر نشانے بازوں کیلئے دنیا کے سب سے باوقار ٹورنامنٹس میں سے ایک مانا جاتا ہے۔
Site Admin | May 26, 2025 9:25 PM
بھارتی نشانے باز تیجسونی نے جرمنی میں ISSF جونیئر عالمی کپ کے خواتین کے 25 میٹر پسٹل مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کیا ہے
