بھارتی موسمیات محکمے IMD نے اگلے4 سے پانچ دن کے دوران ملک کے مشرقی، مغربی، مرکزی اور شمالی مشرقی حصوں میں ہلکی سے اوسط درجے کی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ مہاراشٹر، گجرات، مدھیہ پردیش، ودربھ اور چھتیس گڑھ میں 11 مئی تک ہلکی سے اوسط درجے کی بارش ہونے کا امکان ہے۔ IMD نے آج گجرات میں شدید بارش اور اترکھنڈ میں ژالہ باری ہونے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ محکمے نے کہا کہ آئندہ 5 دن کے دوران مغربی بنگال کے زیر ہمالیہ حصوں، سکّم، مغربی بنگال کے گنگا کے ترائی والے علاقوں، اڈیشہ، بہار اور جھارکھنڈ کے کچھ حصوں میں گرم لہر کے حالات رہنے کے قوی امکان ہیں۔
حالانکہ، آج اُڈیشہ، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائکل، کیرالہ اور ماہے میں گرم اور حبس کے حالات رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران، کل شام قومی راجدھانی کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش ہوئی۔×