بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے اگلے 5 سے 6 روز کے دوران ملک کے شمال مغربی، وسطی اور شمال مشرقی علاقوں میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ آج ہماچل پردیش کے الگ الگ مقامات پر انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح اگلے دو روز کے دوران وسطی مہاراشٹر کے گھاٹ کے علاقوں میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے مزید کہا ہے کہ اس مہینے کی 11 تاریخ تک اتراکھنڈ اور مشرقی راجستھان کے علاقوں میں الگ الگ مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح مشرقی اترپردیش اور مغربی راجستھان کے علاقوں میں آج شدید بارش کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے کے مطابق ہریانہ، چنڈی گڑھ، پنجاب اور اترپردیش میں بھی اس مہینے کی 10 تاریخ تک شدید بارش ہو سکتی ہے۔
IMD نے کہا کہ کونکن اور گوا نیز گجرات کے علاقوں میں اگلے 7 دن کے دوران شدید سے بہت شدید بارش کا امکان ہے۔×