ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 4, 2025 9:57 AM | IMD weather

printer

بھارتی موسمیات محکمے نے آسام، بہار، ہماچل پردیش اور مغربی مدھیہ پردیش میں بہت تیز بارش کے امکان کے مدِّنظر اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے نے، آسام، بہار، ہماچل پردیش اور مغربی مدھیہ پردیش میں بہت تیز بارش ہونے کے امکان کے مدِّنظر اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ موسمیات محکمے کے مطابق شمال مشرقی ریاستوں میں آج شدید سے لے کر بہت شدید بارش کا سلسلہ جاری رہے گا اور کل سے اس کا زور کم ہو جائے گا۔

اِدھر مدھیہ پردیش، وِدربھ، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال اور جھارکھنڈ میں آج 50 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے لے کر اوسط بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

شمال مغربی بھارت میں، جموں و کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دلّی میں بھی اسی طرح کا موسم رہنے کا امکان ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں