ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 29, 2025 9:46 AM | IMD weather

printer

بھارتی موسمیات محکمے نے آج شمال مشرقی خطّے، کرناٹک، کیرالہ اور تمل ناڈو میں تیز بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے شمال مشرقی خطے، ساحلی، جنوبی اندرونی کرناٹک، کیرالہ، تمل ناڈو اور پڈوچیری میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے اوڈیشہ، تلنگانہ اور مغربی بنگال میں بھی آج شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اتراکھنڈ، بہار، چھتیس گڑھ، ساحلی آندھراپردیش، جھارکھنڈ، کوکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر، وِدربھ اور مغربی مدھیہ پردیش میں بھی اِسی طرح کا موسم رہنے کا امکان ہے۔

شمال مشرقی بھارت میں اگلے 7 روز کے دوران گرج چمک اور بجلی کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش ہونے کا امکان ہے۔ IMD نے کَل مغربی راجستھان میں لو چلنے اور دھول بھری آندھی آنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں