بھارت کے محکمۂ موسمیات IMD نے پنجاب، ہریانہ، اتراکھنڈ اور مغربی اترپردیش میں اگلے تین روز کے دوران شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے IMD کے سائنسداں ڈاکٹر آر کے جینا منی نے کہا کہ مغربی ہمالیائی خطے، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں کل سے مانسون کی بارش میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ہماچل پردیش کیلئے موسلا دھار بارش کے تعلق سے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دلّی-این سی آر خطے میں بھی کل سے بارش میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
Site Admin | July 4, 2025 9:50 PM
بھارتی محکمہ موسمیات نے اگلے تین دن کے دوران، پنجاب، ہریانہ، اتراکھنڈ اور مغربی اترپردیش میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے
