ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 26, 2025 9:32 PM

printer

بھارتی محکمۂ موسمیات IMD نے راجستھان، مدھیہ پردیش، ہریانہ اور پنجاب کے علاقوں میں اگلے چار روز کے دوران شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے

بھارتی محکمۂ موسمیات IMD نے راجستھان، مدھیہ پردیش، ہریانہ اور پنجاب کے علاقوں میں اگلے چار روز کے دوران شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ بہار، جھارکھنڈ، کیرالہ، تمل ناڈو، پڈوچیری اور ساحلی آندھرا پردیش میں گرمی اور حبس کا موسم رہنے کا امکان ہے۔ IMD نے کہا کہ پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی اور راجستھان کے علاقوں میں اگلے دو دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت میں اہم تبدیلی کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں کل تک شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ مشرقی مدھیہ پردیش، وِدربھ، چھتیس گڑھ، مشرقی اترپردیش، مغربی بنگال کے گنگا کے میدانی علاقے، بہار اور جھارکھنڈ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں