بھارتی فوج ملک میں اہم مقامات پر نئے سلسلے کی دفاعی ٹکنالوجیوں کی آزمائش کر رہی ہے۔ ان میں پوکھرن فیلڈفائرنگ رینج، Babina فیلڈ فائرنگ رینج اور جوشی مٹھ شامل ہیں۔ وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جدید طرز کے دفاعی نظام کی کارکردگی کا سرگرمی کے ساتھ جائزہ لینے کیلئے یہ فیلڈ آزمائش کی جارہی ہے۔
آگرہ اور گوپال پور میں فضائی دفاع کے سازوسامان اور آلات وغیرہ کی آزمائش بھی کی جائے گی۔ آتم نربھر بھارت پہل کے تحت تیار کی گئی جدید طرز کی مختلف ٹکنالوجیوں کو اِس میں شامل کیا جائے گا۔ دفاع کی وزارت نے کہا ہے کہ یہ آزمائش میدانِ جنگ کے ابھرتے ہوئے تقاضوں کی تکمیل کیلئے نئی ٹکنالوجی کو تیزی کے ساتھ بروئے کار لانے کو یقینی بنانے کیلئے ترتیب دی گئی ہے۔
Site Admin | May 31, 2025 9:52 PM
بھارتی فوج نے ملک کے اہم مقامات پر نئے سلسلے کی دفاعی ٹیکنالوجیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے فیلڈ آزمائش کا اہتمام کیا
