ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 9, 2025 9:45 PM

printer

بھارتی فوج، 26ویں کارگل وجئے دِوَس تقریبات کے دوران، بہت سی تقریبات منعقد کرنے کیلئے تیار ہے

بھارتی فوج، 26ویں کارگل وجئے دِوَس تقریبات کے دوران، بہت سی تقریبات منعقد کرنے کیلئے تیار ہے۔ یہ تقریبات 26 جولائی تک جاری رہیں گی جن میں ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے ہیروز کے غیرمتزلزل جذبے، قربانی اور شجاعت کی تعظیم کی جائے گی۔ تقریبات کے حصے کے طور پر، اُن جنگی ہیروز کے 545 قریب ترین رشتے داروں کا اعزاز کرنے کیلئے رسائی کی ایک خصوصی مہم کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جنھوں نے کارگل جنگ کے دوران ملک کی خدمت انجام دیتے ہوئے عظیم قربانیاں دی تھیں۔ فوجی عملے کی ایک ٹیم 25 ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں اور نیپال کا دورہ کرے گی، جو بھارتی فوج کی جانب سے اعزازی مکتوب ساتھ لے کر جائے گی۔بھارت، ہر سال 26 جولائی کو کارگل وجئے دِوَس مناتا ہے۔ یہ وہ دن ہے جو ملک کی تاریخ میں فخر اور لافانی یادداشت کے طور پر نقش ہے۔ اس دن 1999 میں اُس دن کو منایا جاتا ہے جب بھارت نے کامیابی کے ساتھ آپریشن وجئے پایۂ تکمیل تک پہنچایا تھا، جس میں اُس نے پاکستانی دراندازوں سے اہم پہاڑی علاقے واپس لئے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں