ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 9, 2025 9:47 PM

printer

بھارتی ریلوے ممبئی کے مضافاتی ریل نیٹ ورک کے تمام نئے ڈبوں میں خودکار دروازہ بند کرنے کا نظام نصب کرے گا

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے آج Integrated کوچ فیکٹری کی ٹیم کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ کی، جس کا مقصد ممبئی میں مقامی غیر AC ٹرینوں میں خودکار طریقے سے بند ہونے والے دروازوں کے معاملے کا کوئی عملی حل حاصل کرنا تھا۔ یہ میٹنگ ممبئی میں ایک افسوسناک واقعے کے تناظر میں منعقد کی گئی، جس میں چار مسافروں نے اُس وقت اپنی جان گنوا دی جب وہ ایک لوکل ٹرین کے پائیدان پر سفر کر رہے تھے۔ ریلوے کی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ تفصیلی تبادلۂ خیال کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ نئی غیر AC ٹرین اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈیزائن اور تیار کی جائیں گی کہ ڈبّوں میں ہوا کی آمد ورفت باقاعدگی کے ساتھ ہو۔ نئے ڈیزائن کے ضمن میں، نئے تیار کردہ ڈبوں میں چھت میں بنے ہوئے روشن دان اور ایک ڈبّے میں سے دوسرے ڈبّے میں جانے کیلئے بند راستے ہوں گے تاکہ مسافر ایک ڈبّے سے دوسرے ڈبّے میں آجاسکے۔ اس نئے ڈیزائن کے ساتھ پہلی ٹرین اس سال نومبر تک تیار کی جائے گی اور ضروری آزمائشوں اور سرٹیفکیشن کے بعد یہ اگلے سال جنوری تک دستیاب ہوں گی۔ وزارت نے مزید کہا کہ یہ، ممبئی مضافاتی خدمات کیلئے تیار کی جانے والی238اے سی ٹرینوں کے علاوہ ہے۔ آکاشوانی نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے ریلوے بورڈ کے اطلاعات اور تشہیر کے ایگزکیٹیو ڈائریکٹر دلیپ کمار نے کہا کہ بھارتی ریلوے نے فیصلہ کیا ہے کہ ممبئی کے مضافاتی ریلوے نیٹ ورک کیلئے تیار کئے جانے والے تمام نئے ڈبّوں میں خودکار دروازہ بند کرنے کے نظام نصب کئے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد مسافروں کو چلتی ہوئی ٹرینوں سے گرنے سے بچانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ خودکار دروازہ بند کرنے کی سہولیات کی تنصیب کیلئے اِس وقت چل رہے تمام ڈبوں کے سلسلے میں ایک امکانی مطالعہ بھی کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مسافروں کے حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔ انھوں نے مسافروں پر زور دیا کہ وہ ڈبوں کے پائیدانوں پر سفر نہ کریں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں