بھارتی بحریہ نے کوسٹ گارڈ کے ساتھ قریبی تال میل میں تلاش اور بچاؤ کی کارروائی انجام دیتے ہوئے سنگاپور کے پرچم بردار بحری جہاز MV Wan Hai 503 کے عملے کے 22 اہلکاروں میں سے 18 کو بچالیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس بحری جہاز کے ایک اندرونی Containar میں دھماکہ ہونے کے بعد اِس میں زبردست آگ لگ گئی تھی۔ بھارتی بحریہ نے بتایا ہے کہ کَل صبح ساڑھے نو بجے کے آس پاس اِس واقعے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی۔ بھارتی بحریہ نے ضروری امداد بہم پہنچانے کی خاطر INS سورت اور Dornier طیارے کو فوراً ہی کام پر لگادیا۔×
Site Admin | June 10, 2025 9:25 AM
بھارتی بحریہ نے سنگاپور کے پرچم بردارContainer بحری جہاز میں آگ لگنے کے واقعے میں عملے کے 18 اہلکاروں کو بچالیاہے جبکہ چار لاپتہ ہیں۔
