بھارتی مسلح افواج نے کل رات ملک کے شمالی اور مغربی شہروں کو نشانہ بنا کر کیے گئے پاکستان کے سبھی حملوں کو ڈرون اور میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے ناکام کر دیا۔ پاکستانی فوج جموں و کشمیر کنٹرول لائن پر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی بھی کر رہی ہے۔ بھارتی فوج نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے اقتدارِ اعلیٰ کے تحفظ اور علاقائی سا لمیت کے لیے مسلسل پُر عزم ہے۔ اُس نے کہا ہے کہ سبھی ناپاک عزائم کا پوری قوت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔
دفاعی عملے کے مربوط ہیڈکوارٹرس کے مطابق پاکستان نے جموں، پٹھان کوٹ اور اُدھم پور میں فوجی اسٹیشنوں اور بین الاقوامی سرحد کے نزدیک مقامات کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ تاہم بھارتی مسلح افواج نے اِن حملوں کو ناکام کر دیا اور کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C Pallavi
کشیدگی میں اضافے کے درمیان وزیر داخلہ امت شاہ نے بارڈر سکیورٹی فورس کے ڈائریکٹر جنرل سے سرحد پر صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بات کی۔
انہوں نے ہوائی اڈّوں کی سکیورٹی سے متعلق CISFکے ڈائریکٹر جنرل سے بھی بات کی۔
اس دوران کل ایک خصوصی پریس کانفرنس میں خارجہ سکریٹری وِکرم مسری نے کہا کہ بھارت کی منشا معاملات کو بڑھانا نہیں ہے اور پاکستان میں صرف دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 22 اپریل کو پہلگام دہشت گردانہ حملہ کشیدگی کی اصل وجہ تھا اور بھارت صرف اُس کا جواب دے رہا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران کرنل صوفیا قریشی نے کہا کہ بھارتی مسلح افواج نے کل پاکستان میں مختلف مقامات پر فضائی دفاعی نظام اور رڈار کو نشانہ بنایا اور لاہور میں فضائی دفاعی نظام کو تہس نہس کر دیا گیا ہے۔
وِنگ کمانڈر Vyomika سنگھ نے کشیدگی میں اضافہ نہ کرنے کے بھارت کے عزم کا اعادہ کیا ہے بشرط کہ پاکستان اس کا احترام کرے۔