بھارت، عالمی پیمانے پر پاکستان کی حمایت والی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اِس ضمن میں کثیر پارٹی کے وفود مختلف ممالک کا دورہ کر رہے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف قطعی برداشت نہ کرنے کا بھارت کا پیغام پھیلا رہے ہیں۔
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کی قیادت میں کُل جماعتی وفد نے جنوبی امریکی ملک Guyana کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر تھرور نے کہا کہ دہشت گردانہ حملوں سے خود کا دفاع کرنے اور موثر جواب دینے کے بھارت کے حق کی Guyana نے بھرپور حمایت کی ہے۔
وفد نے Guyana کے صدر محمد عرفان علی سے بھی ملاقات کی۔ وفد سے میٹنگ کے بعد Guyana کے صدر نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی، ہر پہلو سے انسانی وقار اور عظمت کے خلاف ہے اور Guyana دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، چاہے وہ کسی بھی شکل میں ہو۔ وفد نے Guyana کے پارلیمنٹ کے اسپیکر جناب منظور نادر سے بھی ملاقات کی اور آپریشن سندور کے بارے میں تبادلہئ خیال کیا اور دہشت گردی کے خلاف جاری بھارت کی لڑائی پر بھی گفتگو کی۔
JDU کے ایم پی سنجے کمار جھا کی قیادت میں ایک اور کُل جماعتی وفد نے سنگاپور کے خارجی اور داخلی امور کے سینئر وزیرِ مملکت کے ساتھ میٹنگ کی۔
وفد نے آپریشن سندور سمیت پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد حالیہ حالات پر بھارت کے موقف سے آگاہ کیا۔x