بنگلہ دیش میں بین الاقوامی کرائم ٹرائبونل ICT نے آج سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اور سابق وزیر داخلہ اسد الزماں خان کمال کی گرفتاری کیلئے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ یہ وارنٹ، جولائی-اگست میں ہوئی عوامی بغاوت کے دوران انسانیت مخالف مبینہ جرائم کے سلسلے میں درج کیے گئے کیس میں جاری کیے گئے ہیں۔ ICT کے چیئرمین جسٹس غلام مرتضیٰ کی قیادت میں ایک سہ رکنی بینچ نے یہ حکم سنایا ہے۔ عدالت نے سماعت کی اگلی تاریخ 16 جون مقرر کی ہے اور متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ وہ 16 جون کو اِن شخصیات کو عدالت میں پیش کریں۔
Site Admin | June 1, 2025 9:53 PM
بنگلہ دیش کے جرائم سے متعلق بین الاقوامی ٹرائیبونل نے، انسانیت کے خلاف مبینہ جرائم کی پاداش میں، سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیاہے
