بنگلہ دیش میں نوبیل انعام یافتہ، پروفیسر محمد یونس کی سربراہی میں ایک عبوری حکومت، جمعرات کی رات حلف لے گی۔ فوج کے سربراہ جنرل وقار الزماں نے آج میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت میں شامل ہونے والے افراد کی تعداد سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے۔ ابتدائی طور پر 15 افراد، عبوری حکومت کے مشیروں کے طور پر حلف لے سکتے ہیں۔ تاہم ایک یا دو مزید افراد کو اِس میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ فوج کے سربراہ نے کہا کہ جمعرات کو تقریباً 2 بج کر 10 منٹ پر ڈاکٹر یونس کی ملک میں آمد متوقع ہے۔ اسی دوران جنرل وقار الزماں نے امید ظاہر کی کہ بنگلہ دیش میں تین چار دن میں حالات معمول پر آجائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران ہونے والے جرائم میں ملوث افراد کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔ اُن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اِس کے علاوہ داکٹر یونس کو لیبر کورٹ کی جانب سے گزشتہ سال لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر دائر کئے گئے ایک مقدمے میں جیل کی سزا سے بری کر دیا گیا ہے۔ x
Site Admin | August 7, 2024 10:08 PM
بنگلہ دیش میں نوبیل انعام یافتہ، پروفیسر محمد یونس کی سربراہی میں ایک عبوری حکومت، جمعرات کی رات حلف لے گی۔
