برطانیہ کے وزیر خارجہ David Lammy نے کَل نئی دلّی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔جناب مودی نے باہمی تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار کا خیرمقدم کیا اور بھارت-برطانیہ کے درمیان جامع کلیدی شراکت داری میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹیکنالوجی سکیورٹی پہل کے تحت جاری اشتراک کا بھی خیر مقدم کیا اور اِس کی اثر پذیری کا ذکر کیا تاکہ بھروسے مند اور محفوظ اختراعی ایکو نظام کو نئی شکل دی جاسکے۔
وزیر خارجہ David Lammy نے تجارت اور سرمایہ کاری کے علاوہ دفاع، سکیورٹی، ٹیکنالوجی، اختراع اور صاف توانائی سمیت اہم کلیدی شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے میں برطانیہ کی گہری دلچسپی سے آگاہ کیا۔
انہوں نے اِس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ آزاد تجارتی سمجھوتہ دونوں ملکوں کیلئے معیشت کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔