ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 7, 2025 3:04 PM

printer

بحریہ کے کمانڈروں کی پہلی کانفرنس 2025 کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج نئی دلی میں ہو گیا ہے

بحریہ کے کمانڈروں کی پہلی کانفرنس 2025 کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج نئی دلی میں ہو گیا ہے۔ سال میں دو بار منعقد ہونے والی اس چار روزہ کانفرنس میں بحریہ کے سرکردہ کمانڈروں کے مابین اہم دفاعی، کارروائی سے متعلق اور انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ کانفرنس بحیرہئ ہند کے خطے میں ایک پسندیدہ سیکورٹی پارٹنر کے طور پر بھارت کے کردار پر زور دینے میں ایک اہم رول ادا کرے گی، جس سے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام میں بھارتی بحریہ کے کردار میں اضافہ ہوگا۔ کانفرنس کے دوران دفاعی عملے کے سربراہ، فوج کے سربراہ اور فضائیہ کے سربراہ بحریہ کے کمانڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے، تاکہ فوج کی تینوں شاخوں کے درمیان اشتراک کو فروغ دیا جاسکے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں