ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 12, 2025 9:58 PM

printer

ایشیائی مکسڈ ٹیم بیڈمنٹن چمپئن شپ 2025 میں بھارت نے Macau کو پانچ-صفر سے ہراکر اپنی مہم کا آغاز کیا ہے

ایشیائی مکسڈ ٹیم بیڈمنٹن چمپئن شپ 2025 میں بھارت نے آج چین کے Qingdao میں Macau کو پانچ-صفر سے ہراکر اپنی مہم کا آغاز کیا ہے۔ پہلے میچ میں ستیش کمار کروناکرن اورAadya Variyath کی    مکسڈ ڈبلز کی جوڑی نے Iok Chong Leong اور Weng Chi Ng کی جوڑی کو اکیس-دس، اکیس-نو سے ہرایا۔ اس کے بعد لکشیہ سین نے مردوں کے سنگلز مقابلے میں چین کے Pang Fong Pui پر اکیس-سولہ، اکیس-بارہ سے جیت حاصل کی۔

خواتین سنگلز میں مالویکا بنسوڑ نے Hao Wai Chan کے خلاف اکیس-پندرہ، اکیس-نو سے جیت حاصل کی۔

مردوں کے ڈبلز میں ایم آر ارجن اور چراغ شیٹی کی جوڑی نے Chin Pon Pui اور Kok Wen Vong کی جوڑی کو اکیس-پندرہ، اکیس-انیس سے جبکہ خواتین کے ڈبلز میں Treesa جولی اور گائتری گوپی چند کی جوڑی نے فائنل میں چین کی Ng Weng Chi اور Pui Chi Wa کی جوڑی کو اکیس-دس، اکیس-پانچ سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اب اس کا مقابلہ کوریا سے ہوگا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں