ایران کے جنوبی شہر بندر عباس کے قریب ایک بندرگاہ پر، جو بڑے پیمانے پر دھماکہ ہوا تھا، اُس میں مرنے والوں کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ دھماکہ ہفتے کو ہوا تھا، جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی تھی اور اِس میں ایک ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے تھے، جن میں 197 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ابھی تک اِس حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انتظامیہ نے آج ایک دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
ایران کے صدر مسعود پیزِشکیاں نے کَل تازہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بندرگاہ کا دورہ کیا۔ انھوں نے کچھ زخمیوں سے بھی ملاقات کی۔ بندرگاہ پر کام کاج اور مال برداری بحال کردی گئی ہے۔x