ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 30, 2025 9:52 PM

printer

آیوش کے وزیر پرتاپ راو یادو نے گمراہ کن اشتہارات اور ادویہ کے منفی ردِّعمل کے معاملات پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے آج آیوش سرکشا پورٹل کا آغاز کیا

آیوش کے وزیر پرتاپ راو یادو نے گمراہ کن اشتہارات اور ادویہ کے منفی ردِّعمل کے معاملات پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے آج آیوش سرکشا پورٹل کا آغاز کیا۔ یہ پورٹل، روایتی ادویہ کے شعبے میں صارفین کے تحفظ اور ضابطہ جاتی نگرانی کو مستحکم کرے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ آیوش سرکشا پورٹل کے آغاز سے ہم شہریوں اور پیشہ ور افراد کو یکساں طور پر بااختیار بنا رہے ہیں تاکہ وہ آیوش نظاموں کے تحفظ اور یکجہتی میں فعال شراکت دار بن سکیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ پلیٹ فارم گمراہ کن اشتہارات کے خلاف ایک نگرانی کرنے والا نگراں ٹاور بنے گا اور اِس بات کو یقینی بنائے گا کہ صرف محفوظ اور معیاری مصنوعات ہی عام آدمی تک پہنچیں گی۔ آیوش سرکشا پورٹل، ذمے دارانہ حکمرانی، شواہد پر مبنی عوامل اور اُن لاکھوں شہریوں کے تحفظ کے تئیں حکومت کے مصمم عہد کی عکاسی کرتا ہے، جو بھارت کے ادویہ کے روایتی نظاموں پر بھروسہ اور یقین رکھتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں