ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 1, 2025 10:07 PM

printer

آسام کے شہر سلچر میں 24 گھنٹے کے دوران 400 ملی میٹر سے زیادہ بارش نے پچھلے 100 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے

جنوبی آسام کے سلچر میں چوبیس گھنٹے کے دوران 415 اعشاریہ آٹھ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے سو سال سے زیادہ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ریاست کی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ آسام کے گیارہ اضلاع میں اچانک سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اچانک سیلاب اور مٹی کے تودے کھسکنے کی وجہ سے Dima Hasao کے راستے Barak وادی اور دِس پور کے درمیان ریل رابطے کے بند ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ میگھالیہ کے راستے مشرق سے رابطہ کل سے ہی بند ہوچکا ہے۔ ضلع حکام نے بے گھر افراد کیلئے راحت رسانی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، آسام یونیورسٹی نے کل اور اس کے بعد ہوئے تمام انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کے امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں۔
اروناچل پردیش میں جاری مسلسل بارش نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے ایٹانگر کے مرکز نے ریاست کے 9 اضلاع کیلئے اورنج الرٹ جبکہ 10 اضلاع کیلئے Yellow الرٹ جاری کیا ہے۔ ان علاقوں میں اگلے چوبیس گھنٹے میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ہونے اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔
اروناچل پردیش کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کی وجہ سے مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات میں اب تک 9 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ متعدد علاقوں میں زمینی تودے کھسکنے کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں، جس سے متعدد علاقوں میں سڑک رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ مشرقی سیانگ ضلع میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے مرکونگ سلیک- پاسی گھاٹ بی بی ریلوے لائن، چار لین والی شاہراہ کی توسیع کا کام رک گیا ہے۔ اس کے علاوہ رَسکن اور جام پانی علاقے میں فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس دوران دیبانگ وادی کے نشیبی علاقے میں بھارتی فضائیہ نے آج صبح بام جیر ندی میں پھنسے 14 لوگوں کو نکالا ہے۔ یہ کارروائی MI-17 ہیلی کاپٹروں کے ذریعے انجام دیا گیا۔
قومی راجدھانی میں آج شام کئی علاقوں میں بارش ہوئی، جس کے بعد لوگوں کو گرمی سے راحت ملی۔ محکمۂ موسمیات IMD نے اگلے پانچ دن کے دوران شمال مشرقی بھارت میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے جنوبی جزیرنما بھارت میں کیرالہ، ماہے اور کرناٹک میں بدھ کے روز تک گرج چمک، تیز ہوائیں چلنے اور بجلی چمکنے کے ساتھ ساتھ شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ جموں و کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان، مظفر آباد، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دلّی میں بھی بدھ کے روز تک اِسی طرح کے حالات رہنے کا امکان ہے۔ وسطی اور شمالی بھارت میں اِس ہفتے ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکّم میں ہلکی سے اوسط بارش کا امکان ہے۔ IMD نے اگلے تین دن کے دوران مغربی راجستھان میں دھول بھری آندھی چلنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔
موسم میں تبدیلی کی وجہ سے دلّی ہوائی اڈے پر پروازیں متاثر ہوئیں۔ دلّی ایئر پورٹ اتھارٹی نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق تازہ ترین معلومات کیلئے اپنے متعلقہ ایئر لائن سے رابطے میں رہیں۔ اس نے مزید کہا کہ فضائی خدمات کو معمول پر لانے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ ملک کر کام کیا جا رہا ہے۔ موسم میں اچانک تبدیلی، محکمۂ موسمیات کے اس پیشگوئی کے بعد آئی ہے، جس میں مئی کے اواخر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
دلّی میں موسم نے ایک بار پھر کروٹ لی ہے، جس سے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملی ہے۔ مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بھارت کے محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی بھارت میں آئندہ تین سے چار روز تک تیز ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، جس کی وجہ سے پیر اور منگل کو شدید بارش کا امکان ہے۔ شمال مشرقی ریاستوں میں 3 جون کو تیز اور شدید بارش کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں