عاشورۂ محرم آج ملک کے مختلف حصوں میں عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے حضرت امام حسینؓ اور اُن کے جانثار ساتھیوں نے حق و صداقت اور انصاف کی سربلندی کیلئے میدانِ کربلا میں ، جو عظیم قربانی پیش کی تھی، اُس کی یاد میں یہ دن منایا جاتا ہے۔
اِس موقع پر تعزیوں کے جلوس نکالے گئے۔ دلّی میں جامع مسجد، حضرت نظام الدین، اوکھلا اور مہرولی سمیت مختلف مقامات پر تعزیے کے جلوسوں کا اہتمام کیا گیا۔ملک کے دیگر حصوں سے بھی یومِ عاشورہ منائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اِس موقع پر سکیورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے حضرت امام حسینؓ کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر کہا کہ حضرت امام حسینؓ سچائی کے تئیں اپنے عہد پر عمل پیرا رہے اور لوگوں کو ناموافق اور مشکل حالات میں بھی حق و صداقت کو سربلند رکھنے کی تحریک دی۔
Site Admin | July 6, 2025 9:42 PM
آج ملک بھر میں یوم عاشور منایا جارہا ہے۔ مختلف جگہوں پر تعزیوں کے جلوس نکالے جارہے ہیں
