آج لوک ماتا دیوی Ahilyabai Holkar کے 300ویں یوم پیدائش کے موقع پر پورے ملک میں خصوصی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا۔ سرکار نے دیوی Ahilyabai کو وقف ایک خصوصی سکّہ اور یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ ایک خاتون فنکار کو قبائلی، لوک فن اور روایتی فنون میں گرانقدر رول کیلئے قومی دیوی Ahilyabai ایوارڈ بھی پیش کیا گیا۔
راج ماتا Ahilyabai Holkar کا بھارت کی سب سے زیادہ نظریہ ساز خاتون حکمرانوں میں شمار ہوتا ہے۔ وہ مالوَہ سلطنت کی ملکہ تھیں اور اپنی دانشمندی، دلیری اور انتظامی مہارت کیلئے جانی جاتی تھیں۔ 18ویں صدی میں انھوں نے Dharma کا پیغام پھیلانے اور صنعت کاری کی تشہیر میں اہم رول ادا کیا۔Ahilyabai کے دورِ حکومت میں مالوَہ خطے میں نسبتاً زیادہ امن، خوشحالی اور استحکام تھا اور اُس کی راجدھانی مہیشور ادب، موسیقی، فنون اور صنعتی جستجو کا ایک مرکز بن گئی تھی۔ Ahilyabai کو فلسفی ملکہ کے طور پر بھی جانا جاتا تھا۔70 سال کی عمر میں 13 اگست 1795 کو اُن کا انتقال ہوا تھا۔
البتہ اُن کی اقدار، سماجی اصلاحات اور انھوں نے جو کام اپنے ہاتھ میں لئے، ان کی بدولت، ان کی وراثت آج بھی برقرار ہے۔ ان کی زندگی معاشرے کیلئے رہنمائی کی ایک شمع کی مانند اب بھی قائم ہے۔
Site Admin | May 31, 2025 9:48 PM
آج لوک ماتا دیوی Ahilyabai Holkar کے 300ویں یوم پیدائش کے موقع پر پورے ملک میں خصوصی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا
