آج ایودھیا میں شری رام مندر کی پہلی منزل پر رام دربار کی پران پرتشٹھا کی پوتر تقریب کا آغاز ہوا۔ یہ تین روزہ مذہبی تقریب آج شروع ہوئی اور 5 جون کو اختتام پذیر ہوگی۔ آج شری رام جنم بھومی مندر میں صبح ساڑھے چھ بجے سے 12 گھنٹے کی پوجا کا اہتمام کیا گیا۔ 4 جون کو پالکی یاترا اور مختلف رسوم ادا کی جائیں گی جبکہ 5 جون کو اصل پران پرتشٹھا تقریب ہوگی۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور دیگر مختلف مہمانان اِس تقریب میں شرکت کریں گے۔ شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ درشن کیلئے رام دربار آنے سے گریز کریں کیونکہ پہلی منزل پر لوگوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایودھیا کے ضلع مجسٹریٹ نکھل ٹیکا رام نے تصدیق کی ہے کہ آرام کیلئے سائے دار حصوں، پینے کے پانی کی سہولت اور موبائل بیت الخلاء سمیت وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تقریب کو بلارکاوٹ اور سلامتی کے ساتھ یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔
Site Admin | June 3, 2025 9:53 PM
آج ایودھیا میں شری رام مندر کی پہلی منزل پر رام دربار کی پران پرتشٹھا کی پوتر تقریب کا آغاز ہوا
