انگولا کے صدر Joao Manuel Goncalves Lourenco بھارت کے 3 دن کے سرکاری دورے پر آج صبح نئی دلّی پہنچے۔ امور خارجہ کے وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ نے ہوائی اڈّے پر اُن کا استقبال کیا۔ انگولا کے کسی صدر کا بھارت کا دورہ 38 سال بعد ہو رہا ہے۔ اُن کا یہ دورہ ایک ایسے وقت ہو رہا ہے کہ جب بھارت اور انگولا سفارتی تعلقات قائم ہونے کے 40 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔ انگولا کے صدر کا کل راشٹرپتی بھون میں باضابطہ استقبال کیا جائے گا۔ وہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ساتھ تبادلہئ خیال کریں گے۔ محترمہ دروپدی مرمو معزز مہمان کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کریں گی۔ اس کے علاوہ انگولا کے صدر Lourenco وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ وفود کی سطح کی بات چیت کریں گے۔ کئی سمجھوتوں اور مفاہمت ناموں پر دستخط کیے جانے کی امید ہے، جس سے باہمی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔
Site Admin | May 2, 2025 3:13 PM
انگولا کے صدر Joao Manuel Goncalves Lourenco بھارت کے 3 دن کے سرکاری دورے پر آج صبح نئی دلّی پہنچے
