ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 2, 2025 2:42 PM

printer

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کانپور نے مشترکہ داخلہ امتحان JEE Advanced کے نتیجوں کا اعلان کردیا ہے۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کانپور نے مشترکہ داخلہ امتحان JEE Advanced کے نتیجوں کا اعلان کردیا ہے۔ طلباء ویب سائٹ: result25.jeeadv.ac.in پر اپنے نتیجے دیکھ سکتے ہیں۔ Rajit Gupta نے 360 میں سے 332 نمبر حاصل کئے ہیں اور اس طرح وہ اول مقام پر رہے۔ اپنے نتیجے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے Rajit Gupta نے طلبا سے زور دے کر کہا کہ وہ امتحان کی تیاری کے دوران جہاں کہیں بھی ضرورت ہو اپنے ٹیچر سے صلاح لیں اور پوری لگن کے ساتھ تیاری کریں۔

اِس امتحان میں Saksham Jindal نے دوسرا Rank حاصل کیا۔ Saksham نے کہا کہ انہوں نے اول 10 پوزیشن میں آنے کا نشانہ رکھا تھا اور وہ اپنے نتیجے سے بے حد خوش ہیں۔ JEE Advanced انڈین انسٹی ٹیوٹس آف ٹکنالوجی اور تکنیکی تعلیم کے دیگر متعلقہ اداروں میں انڈرگریجویٹ کورسیز میں داخلے کے لیے کرایا جاتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں