انفورسمینٹ ڈائریکٹریٹ ED نے بینک گھپلے کے ایک معاملے میں 296 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے قرق کیے ہیں، جس میں Concast Steel and Power Limited اور اُس کے CMD سنجے کمار سُریکھا ملوث ہیں۔ اِن اثاثوں میں مغربی بنگال، اوڈیشہ اور جھارکھنڈ کی املاک اور زمین شامل ہے۔ سُریکھا نے فرضی کمپنیوں کے ذریعے بینک قرضوں میں تقریباً چھ ہزار 210 کروڑ روپے کی مبینہ طور پر خرد برد کی تھی۔ اُنھیں گرفتار کرلیا گیا ہے اور استغاثہ نے ایک شکایت درج کی ہے۔ مذکورہ ایجنسی نے اِس معاملے میں اپنی تحقیقات جاری رکھی ہے۔x
Site Admin | May 6, 2025 10:30 AM
انفورسمینٹ ڈائریکٹریٹ ED نے بینک گھپلے کے ایک معاملے میں 296 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے قرق کیے ہیں،
