انفورسمینٹ ڈائریکٹریٹ ED نے بڑے Real Estate گھپلے کے سلسلے میں WTC فرید آباد انفرااسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر اداروں سے متعلق 348 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے قرق کیے ہیں۔ ایجنسی نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ِان اثاثوں میں دلّیNCR ، گروگرام، فرید آباد، نوئیڈا اور گوا میں زمین اور فروخت نہ ہونے والی جائیدادیں شامل ہیں۔ ED نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ گروپ کے سربراہ آشیش بھلّا نے 12 ہزار سے زیادہ سرمایہ کاروں کو پکّے منافع کا جھانسہ دے کر دھوکہ دیا ہے، اور بجائے اس کے، کہ وہ سرمایہ کاری کرتے، انھوں نے فنڈس کو خرد برد کیا اور اپنے کنبے کے افراد کے زیر ملکیت اداروں کو کچھ رقم بیرونِ ملک منتقل کی۔ گواہوں کو متاثر کرنے کی کوشش کے بعد بھلّا کو چھ مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ED اِس معاملے میں مزید تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔x
Site Admin | May 6, 2025 10:32 AM
انفورسمینٹ ڈائریکٹریٹ نے بڑے Real Estate گھپلے کے سلسلے میں WTC فرید آباد انفرااسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ سے متعلق 348 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے قرق کیے ہیں۔
