انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے گجرات کے احمد آباد شہر میں ایک سو کروڑ روپے کے فراڈ کے سلسلے میں دس جگہوں پر چھاپے مارے ہیں۔ اِس دھوکہ دہی میں سلیم جما خان پٹھان اور اُس کے ساتھی ملوث ہیں جنہوں نے خود کو مبینہ طور پر وقف بورڈ کا ٹرسٹی بتاکر غیر قانونی طور پر املاک کا کرایہ وصول کیا تھا۔احمد آباد میں Gaekwad حویلی پولیس کی طرف سے FIR کے بعد یہ چھاپے مارے گئے ہیں۔ پولیس کی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ گجرات ریاستی وقف بورڈ نے ملزمان کو کبھی بھی باضابطہ طور پر ٹرسٹی مقرر نہیں کیا تھا۔ اِس کے باوجود انہوں نے احمد آباد کے جمالپور علاقے میں تاریخی Kaanch Ni Masjid اور Shah Bada Qasam ٹرسٹ سے غیر قانونی طور پر کرایہ وصول کیا۔
Site Admin | May 6, 2025 2:37 PM
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے احمد آباد میں 10 جگہوں پر چھاپے مارے ہیں
