September 30, 2025 9:52 PM

printer

انتخابی کمیشن نے بہار اسمبلی انتخابات کیلئے 7 کروڑ 42 لاکھ ناموں کے ساتھ حتمی ووٹر فہرست جاری کی ہے

انتخابی کمیشن نے آج، بہار اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔ اس میں 7 کروڑ 42 لاکھ رائے دہندگان ہیں، جو آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹ دینے کے اہل ہوں گے۔ریاست میں اسمبلی انتخابات اِسی فہرست کے مطابق کرائے جائیں گے۔خصوصی تفصیلی نظرثانی SIR مہم کے مکمل ہونے کے بعد یکم اگست کو ووٹروں کی فہرست کا ایک مسودہ جاری کیا گیا تھا۔ یہ فہرست 7 کروڑ 24 لاکھ ووٹروں پر مشتمل تھی۔
بہار میں رائے دہندگان کی حتمی فہرست جاری ہوجانے کے بعد، اِن کی تعداد میں 21 لاکھ 53 ہزار کا اضافہ ہوگیا ہے۔ اِس حتمی فہرست کے مطابق مرد رائے دہندگان کی تعداد تین کروڑ 92 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ خواتین رائے دہندگان کی تعداد تین کروڑ 49 لاکھ ہے۔ ایک ہزار 700 سے زیادہ رائے دہندگان کا تیسری صنف سے ہے۔ اِس فہرست کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ رائے دہندگان نے 18 سے 19 سال کی عمر کے لوگوں کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔ اِن کی تعداد 14 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 7 لاکھ 20 ہزار معذور افراد رائے دہی کے اہل ہیں۔ جن تقریباً 65 لاکھ لوگوں کو اِس فہرست سے ہٹایا گیا تھا وہ یکم ستمبر تک اِس سلسلے میں اپنے دعوے پیش کرسکتے تھے۔البتہ سیاسی پارٹیوں کے، بوتھ کی سطح کے بہت ہی کم ایجنٹوں نے، اِن ناموں حذف کئے جانے کو چیلنج کیا تھا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔