امریکی کانگریس نے صدر ٹرمپ کے بڑے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بل کو منظوری دے دی ہے، جو صدر اور ملک کیلئے اُن کے ایجنڈے کی ایک اہم اور محنت سے حاصل کی گئی جیت ہے۔ Capitol Hill میں ایک زبردست اجلاس کے بعد کَل رات ایوان نمائندگان نے 214 کے مقابلے 218 ووٹ سے اس بل کو منظور کرلیا۔ منگل کے روز اِسے ایک ووٹ سے سینیٹ نے منظوری دی تھی۔ صدر ٹرمپ نے ریپبلکن کے کنٹرول والی کانگریس کو اس بل پر حتمی فیصلہ کرنے کیلئے 4 جولائی تک کی مدت دی تھی، تاکہ اسے قانون کی شکل دی جاسکے، جسے وہ Big Beatiful Bill قرار دیتے ہیں۔
کانگریس کے بجٹ آفس کے تخمینے کے مطابق اس بِل سے آئندہ 10 برس میں وفاقی خساروں میں تین اعشاریہ تین ٹریلین امریکی ڈالر کا اضافہ ہوگا اور لاکھوں افراد صحت سے متعلق بیمے سے محروم ہوجائیں گے۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب ٹرمپ نے کہا کہ یہ بل، اِس ملک کو ایک راکٹ شِپ بنا دے گا۔ امکان ہے کہ آج وہ نیشنل ہولی ڈے کے موقع پر ایک تقریب میں اس کی قانونی شکل پر دستخط کریں گے۔×