امریکہ کے وزیر دفاع Pete Hegseth نے آج وزیردفاع راجناتھ سنگھ سے بات کی اور انھوں نے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے المیے میں فوت ہونے والوں کیلئے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیر موصوف Hegseth نے کہا کہ امریکہ بھارت کے ساتھ کھڑا ہے اور اپنا دفاع کرنے کے بھارت کے حق کی حمایت کرتا ہے۔ انھوں نے دہشت گردی کے خلاف بھارت کی لڑائی کیلئے امریکہ کی مستحکم حمایت کا اعادہ کیا۔ بات چیت کے دوران وزیر دفاع نے جناب Hegseth کو بتایا کہ پاکستان کی دہشت گردانہ تنظیموں کی حمایت کرنے، تربیت فراہم کرنے اور مالی اعانت کرنے کی تاریخ ہے۔ جناب سنگھ نے کہا کہ پاکستان کا چہرہ ایک مخاصمانہ ملک کے طور پر بے نقاب ہوچکا ہے جو عالمی دہشت گردی کی اعانت کر رہا ہے اور خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔
Site Admin | May 1, 2025 9:48 PM
امریکی وزیر دفاع Pete Gegseth نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے ساتھ بات کی ہے۔ انھوں نے اپنا دفاع کرنے کے بھارت کے حق پر زور دیا
