امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وہ حکم، جس کے تحت 12 ملکوں کے شہریوں پر، امریکہ میں داخل ہونے کی بندش عائد کرنے کیلئے کہا گیا ہے، آج سے نافذ ہوجائے گا۔ اِس بندش سے متاثرہ ملکوں میں: افغانستان، میانما، چاڈ، جمہوریہ کونگو، اِستوائی گِنی، Eritrea، ہیتی، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن۔
جِن سات دیگر ملکوں کے لوگوں کے داخلے پر جزوی طور پر بندش رہے گی، اُن میں بروندی، کیوبا، لاؤس، سِئیرا لیون، توگو، ترکمانستان اور وینزویلا شامل ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ نے دہشت گردی، شناخت کی ناکافی تصدیق، ویزا لے کر آئے ہوئے لوگوں کا، مدت سے زیادہ رُکے رہنا اور مجرمانہ ریکارڈ کی ناکافی دستیابی، اِس بندش کی وجوہات بتائی ہیں۔
یہ حکم ایک صدارتی اعلامیے کے تحت جاری کیا گیا، جو ایک ایگزیکٹو آرڈر کے مساوی ہے۔