امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یوروپی یونین کے ساتھ محصولات پر بات چیت کے لئے وقت کی حد 9 جولائی تک بڑھانے سے اتفاق کرلیا ہے۔ اس سے قبل یوروپی کمیشن کی صدر Ursula von der Leyen’s نے یہ کہا تھا کہ انھوں نے کل امریکی صدر سے بات کی ہے۔
ٹرمپ نے شروع میں یوروپی یونین کے بیشتر سامان اور اشیا پر 20 فیصد محصول عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن بعد میں 8 جولائی تک اِسے کم کرکے 10 فیصد کردیا تھا، تاکہ مذاکرات کیلئے کچھ وقت مل سکے۔ البتہ جمعہ کے روز انھوں نے بات چیت کی سُست رفتار بے اطمینانی کا اظہار کیا اور یوروپی یونین کی اشیا پر محصول 50 فیصد تک بڑھانے کی دھمکی دی۔ اُدھر محترمہ von der Leyen’s نے اِس سے پہلے یہ کہا تھا کہ وہ امریکہ کے ساتھ تجارتی سمجھوتے پر رضامند ہونے کے لئے تیار ہیں، لیکن یوروپی یونین کو کسی اچھے سمجھوتے پر پہنچنے کے لئے 9 جولائی تک کا وقت درکار ہے۔x