ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 5, 2025 3:23 PM

printer

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سکیورٹی وجوہات سے بارہ ملکوں کے شہریوں پر سفری پابندی سے متعلق حکم نامے پر دستخط کئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی اور شہریوں کو خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے 12 ملکوں سے سفری پابندی کے ایک اعلان پر دستخط کئے ہیں۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے دستخط کیے گئے اس اعلان کے تحت 12 ملکوں کے شہریوں کے داخلے پر پوری طرح پابندی عائد ہوگی اور اُن کا داخلہ محدود ہوگا۔ اِن ملکوں میں افغانستان، میانما، چاڈ، جمہوریہئ کونگو، گِنی، Eritrea، ہیتی، ایران، لیبیا، سومالیہ، سوڈان  اور یمن شامل ہیں۔ وہائٹ ہاؤس نے مزید اطلاع دی ہے کہ 7 دیگر ملکوں کے عوام کے داخلے پر بھی جزوی پابندی ہوگی۔ اِن ملکوں میں Brundi، کیوبہ، لاؤوس، Sierra Leon, Togo، ترکمانستان اور وینیزوئیلا شامل ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اپنی پہلی مدّت کار کے دوران بھی اسی طرح سفری پابندیاں عائد کی تھیں۔ اِن میں زیادہ تر مسلم ممالک شامل تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں