امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید سیلاب سے کم سے کم 24 افراد کی جانیں تلف ہوگئیں اور درجنوں افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ ٹیکساس کے گورنر Greg Abbott نے ہنگامی حالات کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ بچاؤ اور تلاش کی کارروائی رات بھر جاری رہے گی۔ Kerr County میں Camp Mystic کی 20 لڑکیوں کا ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں ہے کہ یہ ہلاک ہوگئی ہوں۔ بچاؤ کارروئیاں لگاتار جاری ہیں۔ 200 سے زیادہ افراد کو بچایا جاچکا ہے۔ اِن میں سے 167 کو ہیلی کاپٹروں نے بچایا ہے۔ اسی دوران امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس بھیانک سیلاب کے پیش نظر وفاقی مدد کا وعدہ کیا ہے اور ٹیکساس میں یومِ آزادی کی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔ x
Site Admin | July 5, 2025 3:12 PM
امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید سیلاب سے کم سے کم 24 افراد کی جانیں تلف ہوگئیں اور درجنوں افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔
