امریکہ میں ٹیکساس میں اچانک سیلاب آنے سے کم از کم 51 افراد کی موت ہوگئی، جبکہ 27 بچے لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ مرنے والوں میں 15 بچے بھی شامل ہیں۔ Guadalupe دریا کا پانی محض تین گھنٹے میں تقریباً 30 فٹ اوپر آگیا۔ اُس وقت بیشتر لوگ سوئے ہوئے تھے۔ دریا کے نزدیک واقع ایک پرائیویٹ یوتھ کیمپ سے کئی بچے لاپتہ بتائے گئے ہیں۔
لگ بھگ ساڑھے 800 افراد کو اب تک بچایا گیا ہے۔ موسمیات محکمے نے علاقے میں مزید بارش ہونے اور سیلاب آنے کی پیشگوئی کی ہے۔
اِدھر وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب میں لوگوں، خاص طور پر بچوں کی موت ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے امریکی سرکار اور سوگوار کنبوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ x