ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 6, 2025 10:11 AM | Texas Floods

printer

امریکہ کے ٹیکساس میں، اچانک سیلاب سے کم سے کم 43 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 27 بچے لاپتہ ہیں۔

امریکہ کے Texas  میں اچانک سیلاب آنے سے 43 افراد کی موت ہوگئی اور 27 بچے لاپتہ ہیں۔ بڑے پیمانے پر بچاؤ مہم چلائی جا رہی ہے۔ مرنے والوں میں 15 بچے بھی شامل ہیں۔ اُس وقت زیادہ تر لوگ سو رہے تھے جب جمعہ کی صبح Guadalupe ندی کا پانی 26 فٹ سے بھی اوپر چلا گیا۔ Kerr County کے حکام نے کہا کہ ایک Christian youth camp کے 27 بچے لاپتہ، جو کہ ندی کے قریب ہی واقع تھا۔ اب تک تقریباً 850 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ موسمیات کے محکمے کی پیشگوئیاں بتاتی ہیں کہ اس علاقے میں زیادہ بارش اور ممکنہ سیلاب آ سکتے ہیں۔

سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں موبائل ہومز، سمر کیمپ اور Camping شامل ہیں، جہاں بہت سے لوگ 4 جولائی کی چھٹیوں کی تقریبات منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔

Texas کے گورنرGreg Abbott  نے کہا کہ انھوں نے تلاش کی کوششوں کو بڑھانے کے لیے تباہی کے وسیع اعلان پر دستخط کیے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے امریکہ کے Texas میں آئے تباہ کن سیلاب میں جانیں تلف ہونے، خاص طور پر بچوں کی جانیں جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے امریکی حکومت اور افسردہ لواحقین کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں