ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 15, 2025 9:26 AM | Trump Qatar

printer

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز قطر کے ساتھ کم ازکم ایک اعشاریہ دو کھرب ڈالر مالیت کے اقتصادی تبادلے کے تاریخی سمجھوتے پر دستخط کئے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز قطر کے ساتھ کم ازکم ایک اعشاریہ دو کھرب ڈالر مالیت کے اقتصادی تبادلے کے تاریخی سمجھوتے پر دستخط کئے۔

جناب ٹرمپ نے اپنے قطر کے دورے کے دوران امریکہ اور قطر کے درمیان 243 اعشاریہ پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کے اقتصادی سودوں کا بھی اعلان کیا جس میں قطر ایئرویز کو بوئنگ ہوائی جہاز اور GE ایرواسپیس انجنوں کی تاریخی فروخت بھی شامل ہے۔

ان سمجھوتوں میں قطر ایئرویز کی جانب سے 200 ارب ڈالرمالیت کے 160 بوئنگ ہوائی جہازوں کی خریداری کو مرکزی حیثیت حاصل ہے جس پر دوحہ میں جناب ٹرمپ اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کی موجودگی میں دستخط کئے گئے۔

اِس سے پہلے صدرٹرمپ نے سعودی عرب کی راجدھانی ریاض میں امریکہ اور خلیج تعاون کونسل GCC اراکین کی  چوٹی کانفرنس میں شرکت کی۔ چوٹی کانفرنس کے دوران جناب ٹرمپ نے خطے میں امریکہ کی جانب سے اسٹریٹجک عزم اور ساجھیداری سے متعلق یقین دہانی کو دوہرایا۔

امریکی صدر آج متحدہ عرب امارات کا سفرکریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں