امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی صنعت کی حفاظت کیلئے، اسٹیل درآمدات پر موجودہ 25فیصد محصول کو دوگنا کرکے 50 فیصد کردیں گے۔
Pittsburgh میں Pennsylvania اسٹیل کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب ٹرمپ نے کہاکہ امریکہ کا مستقبل Pittsburgh کی مضبوطی اور شان سے تعمیر کیاجائے، نہ کہ شنگھائی کے خراب اسٹیل سے۔
اپنے Truth Social پلیٹ فارم پر، بعد میں ایک پوسٹ میں امریکی صدر نے کہاکہ المونیم پر عائد محصولات کو بھی دوگنا کرکے 50 فیصد کیا جائے گا اور اِن دونوں محصولات میں اضافہ، بدھ کے روز سے عمل میں آجائے گا۔
جناب ٹرمپ نے کہاکہ Nippon کے 9 ارب 20 کروڑ ڈالر کے سرمائے سے امریکی اسٹیل کو فروغ حاصل ہوگا اور روزگار کے ایک لاکھ موقعوں کی یقین دہانی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ Nippon، دو ارب 20 کروڑ ڈالرس کا سرمایہ Mon Valley میں لگائے گی اور سات ارب ڈالرس کی سرمایہ کاری پورے ملک میں کرے گی تاکہ اسٹیل کی صنعت کو جدید بنایا جاسکے۔ x