امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے سابق مشیر ایلن مسک کے درمیان تنازعہ اب کھل کر سامنے آگیا ہے۔ اب یہ دونوں ایک دوسرے کی بے عزتی پر اتر آئے ہیں۔ اِس سے پہلے ٹکنالوجی کے ارب پتی مسک نے ٹرمپ کے ٹیکس اور بجٹ سے متعلق قانون کی نکتہ چینی کی تھی۔ اِن دونوں ہی شخصیتوں کے درمیان تنازعہ ٹرمپ کی طرف سے یہ کہے جانے کے بعد شروع ہوا تھا کہ انہیں اُن کی انتظانیہ کے اہم ٹیکس اور اخراجات کے بل پر مسک کی طرف سے نکتہ چینی کئے جانے سے مایوسی ہوئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلن مسک کے درمیان عوامی سطح پر جاری ایک تنازعے کی وجہ سے ٹیسلا کے شیئروں میں شدید گراوٹ دیکھی جارہی ہے۔ Nasdaq Exchange میں ٹیسلا کے شیئروں میں مارکیٹ Cap سے تقریباً ڈیڑھ سو بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ یہ ابھی تک ایک دن میں کمپنی کو ہونے والا سب سے بڑا نقصان ہے۔
Site Admin | June 6, 2025 2:36 PM
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹکنالوجی کے ارب پتی ایلون مسک نے ایک دوسرے پر الزام تراشی کی ہے۔ اسی دوران ٹیسلا شیئرز کی قیمتیں 150 ارب ڈالر سے بھی کم ہوگئی ہیں
