الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ بھارت کے مصنوعی ذہانت کے مشن میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ نئی دلّی میں ’’انڈیا اے آئی مشن، Make AI in India اور Make AI for India‘‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹکنالوجی کو جمہوری طرز پر ڈھالنے کا نظریہ بالکل واضح ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ ٹکنالوجی محض چند ہاتھوں تک محدود نہ رہے بلکہ اسے سماج کے ایک بڑے طبقے تک قابل رسائی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگوں تک ٹیکنالوجی کی دستیابی، ٹکنالوجی کو جمہوری طرز پر ڈھالنے کے اصولوں کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس موقع پر جناب ویشنو نے AI Compute سروسز empanelment کے دوسرے مرحلے کا بھی اعلان کیا، جس کے ذریعے Startups، محققین اور طلبا کیلئے مزید16ہزار گرافک پروسیسنگ یونٹس، GPUs، Common Computing Facility دستیاب کرائی جائے گی۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جناب ویشنو نے بتایا کہ empanelment کے پہلے مرحلے میں تقریباً 18 ہزار Compute Facility دستیابی کرائی گئی، جس کے بعد یہ سہولت بڑھ کر تقریباً 34 ہزار GPUs تک جا پہنچی۔
تقریب کے دوران مرکزی وزیر نے بھارت کے فاؤنڈیشن Models کی تعمیر کیلئے Startups کے نام کا اعلان کیا اور 14 C Hackathon کے فاتحین کو انعامات سے نوازا۔ تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے حکومت کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر اجئے سود نے کہا کہ بھارت مصنوعی ذہانت AI کے شعبے میں اپنے مستقبل کی تعمیر کرتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
Site Admin | May 30, 2025 9:56 PM
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ بھارت کے مصنوعی ذہانت کے مشن میں نمایاں ترقی ہوئی ہے
