اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گُتریس نے میانما میں خونریز خانہ جنگی کو ختم کرنے کی خاطر المناک سانحہ کو ایک موقع کے طور پر استعمال کرنے پر زور دیا ہے۔ زلزلے سے تباہ حال ملک کیلئے بین الاقوامی سطح پر مدد کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے اس بحران میں ہوئی بڑے پیمانے پر تباہی کی خاطر عالمی برادری سے فوری طور پر مالی امداد تیز کرنے کو کہا۔ اقوام متحدہ میں انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ حکومت اور میانما کے عوام دُکھ کی اس گھڑی میں ایک ساتھ ہیں، لہذا انہیں خانہ جنگی کو ختم کرنے کیلئے ایک سیاسی حل کی خاطر بھی متحد ہونا چاہئے۔
جناب گُتریس نے اعلان کیا کہ وہ ہنگامی امداد سے متعلق کوارڈینیٹر Tom Fletcher کو میانما روانہ کررہے ہیں اور اُن کی خصوصی ایلچی Julie Bishop امن بات چیت کے اقوام متحدہ کے عہد کو تقویت دینے کی خاطر ملک کا دورہ کریں گی۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اُمور کے تال میل کے اقوام متحدہ کے دفتر کے مطابق زلزلے سے ایک کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ میانما میں تقریباً ساڑھے پانچ کروڑ کی آبادی ہے۔×