اقلیتی امور کے وزیر مملکت جورج کورین نے آج حج 2025 کیلئے تعینات عملے کیلئے متعلقہ معلومات نیز تربیت فراہم کرنے کا ایک دو روزہ پروگرام کا افتتاح کیا۔ دو روزہ اِس اجلاس کا مقصد منتخب انتظامیہ اور طبی عملے کی صلاحیت سازی اور تربیت کرنا ہے۔ مجموعی طور پر 620 افراد کو اس مقدس کام کیلئے منتخب کیا گیا ہے جس میں انتظامی اور طبی عملہ شامل ہے۔ اقلیتی امور کی وزارت میں سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار اور جوائنٹ سکریٹری (حج) CPS بخشی نے حج کیلئے تعینات عملے کے تمام افراد کا خیر مقدم کیا اور اُن سے حج 2025 کو کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہچانے کی اپیل کی۔
Site Admin | April 22, 2025 9:29 PM
اقلیتی امور کے وزیر مملکت جورج کورین نے آج حج 2025 کیلئے تعینات عملے کیلئے متعلقہ معلومات نیز تربیت فراہم کرنے کا ایک دو روزہ پروگرام کا افتتاح کیا
